پاکستانی خبریں

عمران خان جلسوں میں جن کو للکارتے ہیں، رات کو ان کے پاؤں پڑتے ہیں، مریم نواز کا عمران خان کو چیلنج

خلیج اردو

اسلام آباد : پاکستان میں حکمران جماعت مسلم لیگ ن کی سنیئر نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنے لوگوں کو کہتے ہیں کہ ڈرنا نہیں لیکن خود نام لینے سے ڈرتے ہیں، عمران خان مسٹر ایکس اور مسٹر وائی کا نام لیں،عمران خان بتائیں کہ خفیہ ملاقاتوں پر اپنی پارٹی کو اعتماد میں لیا

 

اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں مسلم لیگ ن کی سنیئر نائب صدر مریم نواز نے عمران خان پر تنقید کے نشتر برسا دیئے۔ بولیں عمران خان ہمیشہ ڈیل پر یقین رکھتے ہیں۔ دن کو جلسوں میں جن کو للکارتے ہیں، رات کو انہی کے پاؤں پڑتے ہیں۔دھرنے کے دنوں میں بھی چھپ چھپ کر ملاقاتیں کرتا رہا۔

 

مریم نواز نے عمران خان کو سیاسی لیڈر ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ہمیشہ جتھے لے کر اقتدار پر قابض ہونے کی کوشش کرتا رہا ہے۔ اب کے بار رانا ثناءاللہ کے ڈر سے عمران خان کا انقلاب نکلا ہی نہیں۔

 

آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق عمران خان کے بیان پر بھی جم کر تنقید کی۔ لیگی رہنما نے سوال اٹھایا کہ عمران خان اپنی خفیہ ملاقاتوں بارے پارٹی ارکان کو اعتماد میں کیوں نہیں لیتے؟

 

نواز شریف کی وطن واپسی پر کہا کہ نواز شریف واپس آیا گا دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔ وہ عمران خان کی طرح توشہ خانہ خالی کرکے نہیں گیا۔قوم کی خدمت کی ہے

 

مریم نواز نے مہنگائی کا ذمہ دار سابقہ حکومت کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے پر عمل درآمد نہ کرنے کی وجہ سے اچانک عوام پر بوجھ آیا۔ اس میں شہباز شریف یا ہماری حکومت کا قصور نہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button