پاکستانی خبریںعالمی خبریں

مولانا طارق جمیل کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا

خلیج اردو: معروف مذہبی اسکالر اور مبلغ مولانا طارق جمیل کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

ان کے آفیشل ٹوئٹر سے جاری ہونے والے ٹوئٹ میں مولانا طارق جمیل نے بتایا کہ گذشتہ کچھ ایام سے طبعیت ناساز تھی، ٹیسٹ کروانے پر کورونا پازیٹو آیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اطبّاء کے مشورے سے ہسپتال داخل ہو گیا ہوں، تمام محبین سے خصوصی دعاؤں کی درخواست ہے۔ مولانا طارق جمیل کے اس ٹوئٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button