پاکستانی خبریں

آرمی چیف کی برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف سے ملاقات، خطے کی سیکورٹی صورت حال پر گفتگو

خلیج اردو
10مئی 2021
عاطف خان خٹک
راولپنڈی : پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاویود باجوہ اور برطانوی ڈینفنس چف جنرل نکولس پیٹرک کےدرمیان اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں باہمی دلچسپی،علاقائی سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا اور افغان مفاہمتی عمل پرہونےوالی تازہ پیش رفت پر بھی گفتگو سمیت باہمی دفاعی تعاون کےاموربھی زیرغورآئے۔

افواج پاکستان کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے دوران ملاقات پرنس فلپ کےانتقال پراظہارتعزیت کرتے ہوئے یہ کہا پرنس فلپ کےانتقال سےدنیاانتہائی مہذب شخصیت سےمحروم ہوگئی ہے۔

برطانوی جنرل سر نکولس پیٹرک نے خطے میں امن اور استحکام کیلئےپاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔ جنرل باجوہ نے بھی کورونا کےخلاف جنگ میں مدد پر اپنے ہم منصب سے اظہار تشکر کرتے ہوئےکہا کہ پاک فوج برطانیہ سےدوستانہ تعلقات کوخاص اہمیت دیتی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button