پاکستانی خبریںعالمی خبریں

پاکستان: قومی سلامتی پالیسی سیکیورٹی سے متعلق چیلنجز اے نمٹنے کا ایک مکمل فریم ورک ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

خلیج اردو
راولپنڈی : پاک فوج نے قومی سلامتی پالیسی کے اجراء کو اہم سنگ میل قرار دے دیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ موجودہ صورت حال میں پالیسی کی تشکیل مجموعی حکومت کاوش ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ قومی سلامتی پالیسی ملکی دفاع مضبوط کرنے اور سیکیورٹی سے متعلق ابھرتے چیلنجز سے نمٹنے کا ایک مکمل فریم ورک ہے۔ پالیسی دفاع وطن کو مضبوط بنانے میں اہمیت کی حامل ہے۔

افواج پاکستان کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ سیکورٹی پالیسی قومی سلامتی کے مختلف پہلوؤں پر باہمی ربط کو تسلیم کرتی ہے۔

عالمی ماحول میں پالیسی کی تشکیل کو مجموعی حکومتی کاوش قرار دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے مسلح افواج پالیسی میں دیے وژن کے حصول میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button