پاکستانی خبریں

عمران خان کا سپریم کورٹ کو خط،پی ٹی آئی کے رہنماؤں پر دوران تشدد کیے جانے کا نوٹس لینے کی اپیل کردی۔

خلیج اردو

لاہور:پاکستان میں حزب اختلاف کی جماعت تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کو زیرِ حراست افراد پر تشدد سے متعلق خط لکھ دیا

 

سابق وزیر اعظم عمران خان نے چیف جسٹس کے نام لکھے خط میں دورانِ حراست سینئر نائب صدر پی ٹی آئی فواد چوہدری کے آئینی حقوق کے تحفظ کی اپیل کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے دیگر افراد کے ساتھ دوران حراست روا رکھے گئے سلوک کو مدنظر رکھ کر خط ہے کہ فواد چوہدری کے ساتھ بھی انسانیت سوز سلوک نہ کیا جائے۔

 

عمران خان نے اپنے خط میں اعظم سواتی اور شہباز گل سے پیش آئے پُرتشدد اور غیر انسانی سلوک کا حوالہ دیا۔ خط متن کے مطابق چیف جسٹس کو آئین کے کسٹوڈین کے طور پر زیرِ حراست افراد کے وقار کے تحفظ کی اپیل کرتے ہیں، زیرِ حراست افراد پر تشدد آئین کی خلاف ورزی ہیں۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button