پاکستانی خبریں

جو غفلت ارشد شریف کے وقت ہوئی، امید ہے میری درخواست کے بعد نہیں ہوگی،مراد سعید کا صدر مملک کے نام خط

خلیج اردو

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کو مبینہ طور پر دھمکیوں کا معاملہ، سابق وفاقی وزیر نے صدر پاکستان کو خط لکھ دیا۔ خط میں مشکوک افراد کے تعاقب اور دھمکیوں کی تفصیلات فراہم کرکے کہا ہے کہ میں موت سے ڈرتا نہیں اور حق بات کہتا رہوں گا۔

 

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما مراد سعید نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے نام اہم خط لکھ دیا۔ خط میں لکھا ہے کہ میرے خلاف جھوٹے مقدمات کے اندراج کا سلسلہ جاری ہے، اگست سے اب تک مجھے جان سے مارنے کی کئی دفعہ منصوبہ بندی کی گئی اور مجھے حکام کی جانب سے بار بار بتایا گیا کہ میری جان کو خطرہ ہے۔

 

مراد سعید کے خط کے متن میں لکھا ہے 12جولائی کو ارشد شریف نے بھی آپ کو خط لکھا لیکن کسی نے نوٹس لیا نہ ہی ارشد شریف کے خدشات کو سنجیدگی سے لیا گیا ۔اب کے بار امید ہے کہ ارشد شریف کے خط کے حوالے سے برتی گئی غفلت کو نہیں دہرایا جائے گا۔

 

خط میں کہا گیا ہے کہ جس حکومت میں سابق وزیراعظم پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر تک درج نہ ہوسکے وہاں انصاف کی امید مشکل ہے۔ خط میں استدعا کی گئی ہے کہ صدر مملکت معاملے پر نوٹس اور ضروری ایکشن لیں۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button