پاکستانی خبریںعالمی خبریں

کوئٹہ کے جلسہ کے موقع پر نوازشریف نے پاک فوج کے افسران اور جوانوں کیلئے پیغام جاری کردیا

خلیج اردو: سابق وزیراعظم نوازشریف نے کوئٹہ میں ہونے والے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسے سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا اور اس موقع پر تین پیغام بھی دیئے ، ان میں سے ایک پیغام پاک فوج کے جوانوں اور افسران کے نام تھا۔

اپنے خطاب میں نواز شریف نے کہا کہ پہلا پیغام پاک فوج کے افسران اور جوانوں کے نام ہے ، یہ آپ کا اپنا ملک ہے اور آپ اس کے لیے جان دینےسے بھی گریز نہیں کرتے، آپ نے اس کی حفاظت کا حلف اٹھایا ہے ، اتنا ہی اہم اس کے آئین کی تابعداری ہے ، آئین شکنی ہوتو ظلم کا دور شروع ہوجاتاہے، جب آپ کسی فرد واحد یا مفاد پرسٹ ٹولے کے ساتھ ملتے ہیں تو اپنے حلف کی پاسداری نہیں کررہے ہوتے، ملک کو بچایئے۔

دوسرا پیغام سول سرونٹس کے نام دیا اور کہا کہ زمانہ بدل رہا ہے ، کسی کا قانون توڑ کر بچ نکلنا، انصاف مشکل سے مشکل ہوتا جارہاہے، سندھ پولیس کا حال دیکھا، انہوں نے احتجاج کرکے نہ صرف چند لوگوں کے عزائم پورے نہیں ہونے دیئے بلکہ عزت بھی کمائی ، سندھ کے افسران کو سیلوٹ ، آپ کو بلا خوف اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا چاہیں، سول سرونٹس کو گزارش کررہا ہوں، کسی دبائو میں آئے بغیر اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا چاہیے ۔

عوام کے نام اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج آپ کی اپنی فوج ہے ، اس کو عزت اور محبت دیجیئے لیکن جب معاملہ آئینی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کا آجائے تو کوئی سمجھوتہ نہ کیجیے، کوئی فوج اپنے لوگوں کیخلاف نہیں لڑسکتی، پرامن احتجاج، آزادی اظہار رائے آپ کا آئینی حق ہے ، اس سے آپ کو کوئی محروم نہیں کرسکتا، ووٹ اور حکومت کا حق آپ سے کوئی چھینے تو وہ حال اور مستقبل چھیننے کا مرتکب ہوتاہے ، وہ آمراور غاصب ہے، کسی مفاد پرست ٹولے کو اجازت مت دیں، آج اپنے حقوق کو حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کرلی تو کامیاب ہوں گے ۔ کوئٹہ والو، عمران خان کی بیساکھیوں پر کھڑی حوکمت کو انجام تک پہنچانے کا وقت آگیا ، ہم ان تمام لوگوں سے جواب طلب کریں جنہوں نے آئین اور قانون کے ساتھ کھلواڑ کرکے آپ کو ان حالات سے دوچار کیا ہے ، آپ کو پورا ملک سن رہا ہے ، کیا اس جدو جہد میں نواز کا ساتھ دوگے ، پی ڈی ایم کا ساتھ دو گے ، سب کا ساتھ دو گے؟ پاکستان زندہ باد

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button