پاکستانی خبریں

پاکستان اور بھارت لائن آف کنٹرول پر فوری طور پر سیز فائر کرنے کے لیے رضا مند

 

خلیج اردو آن لائن:

بھارتی فوج کی جانب سے جمعرات کے روز ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت نے جموع کشمیر پر لائن آف کنٹرول کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے تمام معاہدوں پر پوری طرح عمل در آمد کرنے کے لیے رضا مند ہوگئے ہیں۔

اسلام آباد اور دہلی میں دونوں ممالک کی جانب سے ایک مشترکہ بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ پاکستان اور بھارت ڈی جی ملٹری آپریشنز کے درمیان پہلے سے طے شدہ ہاٹ لائن میکنزم کے حوالے مذاکرات ہوئے ہیں۔  جس میں دونوں اطراف سے لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر خوشگوار ماحول میں بات چیت کی گئی۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ اس میٹنگ کے دوران دونوں ممالک کے ڈی جی ایم او ایسے مسائل اور خدشات کے ازالے کے لیے رضامند ہوئے ہیں جن کی وجہ سے دونوں ممالک کے امن میں خلل پڑ سکتا ہے۔

مزید برآں، دونوں ممالک نے 24 فروری 2021 کی رات سے لائن آف کنٹرول پر فائر بندی، اور دیگر تمام معاہدوں پر مکمل عمل در آمد کرنے پر رضا مندی کا اظہار کیا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button