پاکستانی خبریں

پاکستان میں داخل ہونے والے مسافروں کیلئے کرونا وائرس کے پیش نظر نئے رولز جاری

خلیج اردو
04 مئی 2021
دبئی : پاکستان میں بدھ کی روز سے نئے سفری ہدایات پر عمل درآمد ہوگا۔ متحدہ عرب امارات سیت دیگر ممالک سے آنے والے مسافروں کو ایئرپورٹ پر کرونا وائرس کا ٹیسٹ کرانا ہوگا۔

پاکستان میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر ( این سی او سی ) نے سفر کے حوالے سے مسافروں کیلئے نئے ہدایات جاری کر دیئے ہیں۔ تمام مسافروں کو ملک پہنچنے پر قرنطینہ کیا جائے گا۔

پاکستان میں داخل ہونے کیلئے جہاں سے مسافر آنا ہے ، پیشگی کرونا ٹیسٹ کی بھی ضروری ہوگی جس کا نتیجہ سفر سے پہلے 72 گھنٹے منفی آیا ہو۔ پاکستان پہنچنے پر کرونا کا دوسرا ٹیسٹ ایئرپورٹ پر کیا جائے گا جس کا نتیجہ 20 منٹ میں موصول ہوگا۔

وہ مسافر جن کا کرونا ٹیسٹ ایئرپورٹ پر منفی آئے گا وہ گھروں میں قرنطینہ ہوں گے اور جن مسافروں کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہوگا وہ حکومت کی جانب سے مختص کردہ قرنطینہ مرکز میں جائیں گے اور ان کا اٹھویں دن کرونا ٹیسٹ ہوگا اور ٹیسٹ کا رزلٹ منفی آنے پر ان کو گھروں میں جانے کی اجازت ہوگی۔

یہ رولز آج سے لاگو کیے جا چکے ہیں۔

اس حوالے سے مقامی محکمہ صحت کے افراد موجود ہوں گے جو اس مرحلے کو مونیٹر کریں گے۔

اس کے علاوہ این سی او سی نے پانچ مئی سے بیس مئی کے دوران کرونا وائرس کے پیش نظر پروازوں میں 80 فیصد تک تک کمی کر دی ہے۔

 

Source : Khaleej Times

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button