پاکستانی خبریں

کورونا کی نئی خطرناک قسم پاکستان پہنچ گئی ، تین کیسز کی تصدیق

خلیج اردو
30 دسمبر 2020
کراچی : برطانیہ میں دریافت ہونی والی کورونا وائرس کی خطرناک قسم اب پاکستان بھی پہنچ گئی ہے۔ محکمہ صحت سندھ نے تین کیسز کی تصدیق کرلی۔

ڈان نے سندھ کے صوبائی وزیر صحت کا حوالا دے کر خبر دی ہے کہ برطانیہ سے آنے والے 12 مسافروں کے نمونے لینے کے جانچ پڑتال سے معلوم ہوا کہ چھ افراد کو کورونا وائرس ہے اور ان میں سے تین کو کورونا کی نئی قسم لاحق ہے۔

پیر کے روز پاکستان نے برطانیہ سے آنے والی پروازوں پر مزید ایک ہفتے کیلیے پابندی عائد کر دی ہے۔ اس فیصلے کو اس خدشے کے تحت لیا گیا تھا کہ کورونا وائرس کی نئی لہر سے شہریوں کو محفوظ بنایا جاسکے کیونکہ نئی قسم نہ صرف خطرناک ہے بلکہ تیزی سے پھیل رہی ہے۔

ابتدائی طور پر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر این سی او سی کی تجویز پر برطانیہ سے آنے والی پروازوں پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ تاہم وہ پاکستانی جو قومی پاسپورٹ پر برطانیہ گئے تھے اور ان کا ویزہ ویزٹ یا عارضی تھا ، ان کو ملک واپس آنے کی اجازت ہوگی تاہم ان کیلیے ضروری ہوگا کہ وہ 72 گھنٹے پہلے کا اپنا پی سی آر ٹیسٹ منفی دیکھائیں۔ مسافروں کو پاکستان پہنچنے پر بھی کورونا ٹیسٹ دینا ہوگا۔ ان افراد کو لازمی طور پر گھروں میں سات دنوں کیلیے قرنطینہ بھی ہونا ہوگا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button