پاکستانی خبریں

نو 9 فیصد شارٹ فال، گندم اور آٹا مزید مہنگا ہونے کا امکان

خلیج اردو: پاکستان میں رواں سال کے دوران 9 فیصد گندم شارٹ فال کا امکان ہے۔

حکام کے مطابق پاکستان کی ضرورت 30 ملین ٹن ہے،پیداوار 26 ملین ٹن ہوگی جبکہ ایک ملین ٹن موجود ہے۔ پاکستان کو اس سال 3 ملین ٹن گندم شارٹ فال کا سامنا ہوگا۔

وزارت فوڈ سیکیورٹی کے مطابق شارٹ فال کی وجہ ہدف سے 15 لاکھ ایکڑ کم کاشت ہونا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کا67 لاکھ ٹن سرکاری خریداری کا ہدف مقرر کردیا ہے جبکہ پنجاب 35 لاکھ ،سندھ حکومت 14لاکھ ٹن خریدے گی۔

وزارت فوڈ سیکیورٹی پاسکو کو 18 لاکھ ٹن گندم خریداری کا ٹارگٹ ملا،خریداری کے انتظامات مکمل ہیں۔

دوسری جانب حکومت نے لگژری اشیاء پر سیلز ٹیکس 18 سے 25 فیصد کرنے کی منظوری دے کر آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی۔

وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے لگژری اشیاء پر سیلز ٹیکس 18 سے بڑھاکر 25 فیصد کرنے کی سمری کی منظوری دے دی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button