پاکستانی خبریں

متحدہ عرب امارات کیلئے پاکستانیوں کے ویزہ سے متعلق اہم وضاحت جاری کردی گئی

خلیج اردو

ابوظبہی: متحدہ عرب امارات نے کسی بھی شہر سے پاکستانیوں پر کوئی ویزا پابندی نہیں لگائی۔ پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے پیر کو تصدیق کی کہ متحدہ عرب امارات نے مخصوص شہروں سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کو ویزوں کے اجرا پر پابندی یا بلیک لسٹ نہیں کیا۔

 

ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ ہم نے رپورٹس دیکھی ہیں اور اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستانی شہریوں کو ویزا جاری کرنے پر ایسی کوئی پابندی نہیں ہے۔

 

یہ جواب یو اے ای کی جانب سے مخصوص شہروں سے تعلق رکھنے والے پاکستانی شہریوں کو ویزوں کے اجراء پر بلیک لسٹ یا پابندی کی خبروں پر صحافیوں کے سوالات کے پیش نظر آیا۔

 

متحدہ عرب امارات نے بعض شہروں سے تعلق رکھنے والے پاکستانی شہریوں کو ویزہ فراہم نہ کرنے کی خبروں کی بھی سختی سے تردید کرتے ہوئے اسے "جعلی خبر” قرار دیا۔

 

متحدہ عرب امارات کے قونصلیٹ جنرل کراچی بخیت عتیق الرمیتھی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے ایسی کوئی پابندی نہیں لگائی۔

 

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button