پاکستانی خبریں

سمندر پار پاکستانیوں کیلئے خوشخبری ، اب پاکستان کے پاسپورٹ کی ایکسپائری جھنجھٹ سے آزاد ہو جائیں

خلیج اردو
25 دسمبر 2020
اسلام آباد : پاکستان کی وزارت داخلہ نے جمعرات کو ملک کے پاسپورٹ کی معیاد میں 10 سال تک توسیع کا اعلان کیا ہے جس پر کوئی اضافی فیس نہیں آئے گی۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس اقدام کا مقصد مزدوروں کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔

ان پاسپورٹ کا اجراء یکم جنوری 2021 سے ہوگا اور پرانے فیس 3 ہزار روپے پر پاسپورٹ کی تجدید ہوگی۔ وزیر اعظم کی جانب سے مزدوروں کو یہ نئے سال کا تحفہ دیا گیا۔

شیخ رشید نے وضاحت کی کہ یہ پاکستان آفیشل اور ریڈ پاسپورٹ پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔ پاسپورٹ کی ہوم ڈیلوری بھی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اس کا اطلاق اسلام آباد میں پہلے ہو چکا ہے اور جلد راولپنڈی میں بھی اطلاق ہوگا۔

شیخ رشید نے کہا کہ پاسپورٹ کی ایکسپائری سے چھ مہینے قبل صارف کو ایک پیغام آئے گا۔ یکم جنوری سے 64 مختلف سفاتر میں یہ سہولت میسر ہوگی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button