پاکستانی خبریں

دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ختم نہیں کر سکتی ، آرمی چیف

خلیج اردو
25 دسمبر 2020
راولپنڈی : آج بابائے قوم حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم ولادت ہے۔ اس موقع پر مسلح افواج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے قائد کے اس عظیم فرمان کا حوالے دیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ دنیا میں کوئی طاقت پاکستان کو ختم نہیں کر سکتی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے اکاؤنٹ سے جاری ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ختم نہیں کر سکتی۔ آج قوم قائد ڈے کو عقیدت و احترام سے منارہی ہے۔ آج قائد کے پیغام کو عام کیا گیا ہے۔

جنرل باجوہ کا کہنا ہے کہ قوم قائد کی امید، جرات اور اعتماد کے پیغام پر عمل پیرا ہے، ایمان ، اتحاد، نظم و ضبط ہمیشہ ہمارے بنیادی رہنما اصول رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button