پاکستانی خبریں

جب قوم متحد ہو تو وہ تمام خطرات کا مقابلہ کرتی ہے، باجوہ

[clear]

خلیج اردو
15 اگست 2020
راولپنڈی: پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہماری متحد قوم کے عزم کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔

پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کےٹویٹر اکاؤنٹ پر جاری تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مظفر آباد میں لیفٹیننٹ ناصر حسین خالد سلہری شہید کے گھر جاکر اہل خانہ سے ملاقات کی اور شہید کے لئے فاتحہ خوانی اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہید کے اہل خانہ کے عزم اور حوصلے کی تعریف کی اور بہادر آفیسر کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا کہ دلیر آفیسر نے مادر وطن کے دفاع کے لئے جان قربان کی ۔ایسی قوم کا حوصلہ کسی بھی طرح پست نہیں ہو سکتا جس میں ایسے بہادر جوان ہوں۔

لیفٹیننٹ ناصر حسین خالد 04 ستمبر کو شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ دھماکے میں شہید ہوئے تھے۔ لیفٹیننٹ ناصر حسین خالد کی 23 برس اور تعلق مظفر آباد سے تھا۔لیفٹیننٹ ناصر حسین خالد سلہریا کے والدانسپکٹر آزادکشمیر خالد نصیر سلہریا بھی 2003میں شہید ہوئے تھے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button