پاکستانی خبریں

نور مقدم کی پوسٹمارٹم رپورٹ میں چاقو کے گہرے زخموں کا انکشاف

خلیج اردو: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ دنوں قتل ہونے والی سابق سفارتکار کی بیٹی نور مقدم کی پوسٹ مارٹم رپورٹ پولیس کو موصول ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مقتولہ کا سر دھڑ سے الگ کیا گیا اور مقتولہ کے جسم پر تشدد کے متعدد نشانات پائے گئے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقتولہ کے گھٹنے کے نیچے کے حصے پر زخموں کے متعدد نشان ہیں جبکہ مقتولہ کے جسم پر متعدد مقامات پر چاقو کے گہرے زخم ہیں۔

ذرائع نے کہا کہ رپورٹ کے مطابق نور مقدم کی موت کی وجہ دماغ کو آکسیجن سپلائی کی بندش ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ مقتولہ کے معدے سے لیا گیا مواد فارنزک کیلئے لیبارٹری بھجوایا گیا ہے تاہم معدے کی فارنزک رپورٹ پولیس کو تاحال موصول نہیں ہوئی۔

20 مئی کو تھانہ کوہسار کی حدود ایف سیون فور میں 28 سالہ لڑکی نور مقدم کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا تھا۔

پولیس نے لڑکی کے والد، جو کہ مختلف ممالک میں پاکستان کے سفیر رہ چکے ہیں، کی مدعیت میں ظاہرجعفر نامی ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے جو مقامی بزنس مین کا بیٹا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button