پاکستانی خبریںسپورٹس

سرکاری ٹی وی کی جانب سے ہرجانےکا نوٹس، شعیب اختر کا عدالت جانیکا اعلان

پی ٹی وی نے سینیٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی کی تحقیقاتی رپورٹ آئے بغیر نوٹس بھیجا،وکیل کے ذریعے نعمان نیاز، سرکاری ٹی وی کے ایم ڈی کیخلاف ہائیکورٹ جاؤںگا: سابق سپیڈ سٹار

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا سرکاری ٹی وی کی جانب سے ہرجانے کے نوٹس پر ردعمل سامنے آگیا ہے۔ شعیب اخترکا کہنا ہےکہ سرکاری ٹی وی نے سینیٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی کی تحقیقاتی رپورٹ آئے بغیر نوٹس بھیج دیا۔ شعیب اختر کا کہنا ہےکہ اپنے وکیل کے ذریعے نعمان نیاز اور سرکاری ٹی وی کے ایم ڈی کےخلاف ہائی کورٹ جاؤں گا۔

خیال رہے کہ سرکاری ٹی وی چینل نے نوٹس میں راولپنڈی ایکسپریس سے مجموعی طور پر 10 کروڑ 33 لاکھ روپے کا ہرجانہ طلب کیا ہے، نوٹس کے مطابق شعیب اختر نے بتائے بغیر دبئی جا کر بھارتی کرکٹر کے ساتھ شو کیا جس سے سرکاری ٹی وی کو نقصان ہوا ۔ نوٹس میں کہا گیا ہےکہ ورلڈ کپ کے دوران آپ غیر حاضر رہے ، نوٹس پیریڈ کے بغیر استعفیٰ دینے پر شعیب اختر سے 3 ماہ کی تنخواہ 33 لاکھ روپے ادائیگی کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے اور اس کے علاوہ 100ملین روپےکی ادائیگی کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ 26 اکتوبر کو سرکاری ٹی وی پر لائیو شو کے دوران پروگرام کے میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز نے ویوین رچرڈز اور ڈیوڈ گاور سمیت دیگر مہمانوں کے سامنے شعیب اختر سے شو چھوڑ کر جانیکا کہا تھا۔ شعیب اختر نے معاملےکو رفع دفع کرنےکی کوشش کی لیکن جب بات نہ بنی تو شعیب اختر ناصرف شو چھوڑ کر چلے گئے بلکہ انہوں نے پی ٹی وی سے معاہدہ بھی ختم کرنیکا اعلان کیا۔ وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اس معاملے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دی ہے جس کی سربراہی ایم ڈی پی ٹی وی کررہے ہیں جنہوں نے گذشتہ دنوں معاملےکی ابتدائی رپورٹ بھی وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو دے دی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button