پاکستانی خبریں

پروازوں کی اچانک منسوخی پر پی آئی اے سمیت چار ایئرلائنز کو نوٹس

خلیج اردو: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندرون ملک پروازوں کی اچانک منسوخی کا نوٹس لیتے ہوئے پی آئی اے، سرین ایئر، ایئر بلیو اور ایئر سیال کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔
منگل کو سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ پروازوں کی منسوخی پر مسافروں کی جانب سے بڑی تعداد میں شکایات سامنے آئیں۔
سول ایوی ایشن کے مطابق یکم اکتوبر سے 18 اکتوبر تک مجموعی طور پر 1145 پروازوں میں سے 383 پروازیں منسوخ کی گئیں۔

قومی ائیرلائن کی جانب سے 417 میں 130 شیڈول پروازیں منسوخ کی گئیں۔
اسی طرح سرین ایئرلائن نے 117، ایئربلیو نے 86 اور ایئر سیال نے 50 پروازیں منسوخ کیں۔
سی اے اے نے پروازوں کی منسوخی سے متعلق ضابطہ اخلاق کی وضاحت بھی کی ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق انٹرنیشنل اور چارٹرڈ پروازوں کی اجازت مانگنے سے قبل ایئرلائن آپریٹرز متعلقہ دفتر کو حلف نامہ پیش کریں گے۔

یہ بھی کہا گیا ہے کہ شیڈول اندرون ملک پروازیں باقاعدگی اور پابندی وقت کے ساتھ بالترتیب 90 اور 80 فیصد کے ساتھ چلائی جائیں۔
تکنیکی وجوہات یا مجبوری کی صورت میں اندرون ملک پروازوں کی منسوخی کی اجازت سی اےاے سے طلب کی جائے۔
سی اے اے کی جانب سے کمپنیز کو یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ ایئرلائن آپریٹرز عوام کو سفری سہولت فراہم کرنے میں اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button