پاکستانی خبریں

نا اہل ہونے کے باوجود پارٹی چیئرمین رہنے پر عمران خان کو نوٹس،بذات خود یا وکیل کے ذرئعے 11 جنوری کو پیش ہونے کا حکم

خلیج اردو

اسلام آباد: عمران احمد خان نیازی پیش ہوں۔الیکشن کمیشن نے عمران خان کو تحریک انصاف کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کے کیس میں نوٹس جاری کردیا۔

 

الیکشن کمیشن نے عمران خان کو 11 جنوری کو صبح 10بجے طلب کرلیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان مقررہ تاریخ پر ذاتی حیثیت میں یا بذریعہ وکیل پیش ہوں۔

 

الیکشن کمیشن کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ نا اہلی کے باوجود آپ پارٹی کے چیئرمین ہیں، نا اہلی ہونے کے باوجود پارٹی چیئرمین رہنے پرعمران خان کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button