پاکستانی خبریںعالمی خبریں

شمالی وزیرستان میں پہلی مرتبہ تیل اور گیس کے ذخائر دریافت

خلیج اردو: ماڑی پیٹرولیم نے شمالی وزیرستان کے بنوں ویسٹ بلاک میں تیل و گیس کےذخائر دریافت کرلیے۔

ترجمان ماڑی پیٹرولیم نے بتایا کہ شمالی وزیرستان میں یہ تیل و گیس کی پہلی دریافت ہے جس میں 25 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور 300 بیرل یومیہ تیل کی بڑی دریافت کی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق نئی دریافت سے تیل وگیس کی طلب پوری کرنے میں مددملے گی اور ملک میں ہائیڈروکاربن کے ذخائر میں اضافہ ہوگا جب کہ مقامی وسائل کی دریافت سے زرمبادلہ کے ذخائر کی بچت ہوگی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button