پاکستانی خبریں

  یوم دفاع اور یوم شہداء کے اہم دن پرپاکستان کے آرمی چیف کا سیلاب متائثرین کیلئے بنے کیمپوں میں جاکر ریلیف آپریشنز کا جائزہ

خلیج اردو

عاطف خان خٹک

راولپنڈی : یوم دفاع و شہداء کے موقع پرپاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ سیلاب سے متائثرہ بلوچستان میں مصروف رہے۔پورا دن دور دراز علاقوں میں متائثرین کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا

 

افواج پاکستان کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے یوم دفاع و یوم شہداء کا دن بلوچستان کے دور دراز سیلاب متاثرہ علاقوں میں گزارا۔

 

انہوں نے ضلع جعفر آباد میں اوستا محمد کا دورہ کیا جہاں سپہ سالار کو جاری امدادی اور بچاؤ آپریشنز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ریلیف کیمپس جاکر ریلیف کاموں کا جائزہ لیا۔ سیلاب متاثرین سے ملاقات کی، مسائل کے تدارک پر بات کی۔

 

سپہ سالار نے امدادی کارروائیوں میں مصروف فوجی جوانوں سے ملاقات بھی کی اور سیلاب متائثرین کی مدد پر ان کو خراج تحسین پیش کیا۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سوئی کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے مقامی قبائل سے ملاقات کی۔ مقامی افراد نے مشکل صورت حال میں مدد پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔

 

آرمی چیف نے سوئی ملٹری کالج کا دورہ بھی کیا جہاں انہوں نے مختلف ڈیپارٹمنٹس میں جاری تعلیمی سرگرمیوں اور منصوبہ جات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

 

جنرل باجوہ نے کالج کے فیکلٹی اور طلباء سے بات چیت کی اور ادارے کے تعلیمی و تربیتی معیار کو سراہا۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق فیکلٹی اور طلباء نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے انہیں قومی سطح پر مقابلے کا موقع فراہم کیا۔

 

یاد رہے کہ ملٹری کالج سوئی کا قیام 2011 میں عمل میں آیا تھا۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button