پاکستانی خبریں

پاکستان ایئر فورس کا تربیتی طیارہ اٹک کے قریب گر کر تباہ

 

خلیج اردو آن لائن:

پاکستان ایئر فورس کا معمول کی تربیتی پرواز کے دوران جمعے کے روز پاکستانی شہر اٹک کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔

ایئر فورس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق "طیارے میں سوار دونوں پائلٹ طیارے میں سے نکلنے میں کامیاب رہے۔ اور تاحال طیارہ گرنے کے مقام سے بھی کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی”۔

پاک فضائیہ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے انکوائری بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

یاد رہے گزشتہ سال ستمبر میں بھی اٹک کے قریب ہی پاک فضائیہ کا ایک تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوا تھا۔ تب بھی ایک انکوائری بورڈ تشکیل دیا گیا تھا۔ اور اسی سال فروری میں بھی شور کوٹ کے قریب ایک تربیتی طیارہ گرا تھا۔ ان دونوں حادثوں میں بھی پائلٹ محفوظ رہے تھے۔

Source: Express Tribune

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button