پاکستانی خبریںعالمی خبریں

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے تین سال مکمل : جب بھارتی مہم جوئی کا پاکستان نے بھرپور جواب دیا

خلیج اردو

راولپنڈی : پاکستان اور بھارت کے تناظر میں آج کی تاریخ اہمیت کے حامل ہے۔ آض ہی کے دن 2019 میں پاکستان کی ایئرفورس نے بھارت کی مہم جوئی کے بعد بھرپور دفاع کیا اور بھارت کا جہاز مارگرایا۔

 

افواج پاکستان کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے تین سال مکمل ہوگئے۔ آج کے دن مسلح افواج نے بھارتی ناکام مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا تھا۔پاک فضائیہ نے 2 بھارتی فائٹر طیارے مار گرانے میں اہم کردار ادا کیا۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کی جانب سے سمندر میں بھارتی آبدوز کا سراغ لگایا گیا۔ پاک فوج کی طرف سے ایل او سی پر شاندار رد عمل دیا گیا۔

 

 

پاک فوج کے ترجمان ادارے کے سربراہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ یہ سب مادر وطن کے دفاع کے لئے مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت ہے۔اسلحہ یا تعداد نہیں ، قومی عزم ، پیشہ ورانہ تیاری سے کامیابی ملتی ہے ۔

 

 

انہوں نے پاکستان کی سلامتی کیلئے دعا کی ہے ان کا کہنا ہے کہ پاکستان زندہ باد ۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button