پاکستانی خبریں

پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ ، دو افسسران سمیت 4 جوان شہید ہو گئے

خلیج اردو
27 دسمبر 2020
راولپنڈی : آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 2 میجرز سمیت 4 فوجی شہید ہوئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہیلی کاپٹر کو حادثہ گلگت بلتستان کے علاقے منی مرگ میں تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا۔ حادثے میں پائلٹ میجر محمد حسین ، کوپائلٹ میجر ایاز حسین، نائیک انضمام عالم، سپاہی محمد فاروق بھی شہید ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر شہید سپاہی عبدالقدیر کی میت لے کر سی ایم ایچ اسکردو جا رہا تھا۔ سپاہی قدیر کامری سیکٹر میں برفانی تودے کی زد میں آ کر شہید ہوئے تھے۔ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید میجر ایاز کا تعلق کراچی کے علاقے ملیر سے ، میجر حسین شہید اسکردو کے علاقے خپلو ، اس کے علاوہ نائیک انضمام کا تعلق چکوال اور سپاہی فاروق شہید ساہیوال کے رہائشی تھے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button