پاکستانی خبریں

خفیہ اطلاعات پر پاک فوج کا آپریشن ، 5 دہشتگرد ہلاک ، ایک فوجی جوان شہید

خلیج اردو
راولپنڈی : پاکستان میں افواج پاکستان کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان دشمن تخریب کار عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں پانچ دہشتگرد مارے گئے

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں دہشتگرد حبیب نواز عرف شکیل، وحید اللہ، عبدالرحمان اور محمد اللہ ہلاک ہوئےجبکہ پانچویں دہشتگرد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

آئی ایس پی آر نے میڈیا کو جاری اعلامیے میں بتایا ہے کہ آپریشن کے دوران بہادری سے لڑتے 28 سالہ سپاہی شبیر احمد شہید ہوئے۔ کوئٹہ کے رہائشی سپاہی شبیر نے دہشتگردوں کو بھاری نقصان پہنچایا۔۔دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔ اسلحے میں مشین گنز، دستی بم اور مختلف اقسام کی گولیاں شامل ہیں۔

ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے، دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ اور اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں بھی مطلوب تھے ۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج دہشتگردی کی لعنت کے جڑ سے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button