پاکستانی خبریں

حوثی باغیوں کے حالیہ حملے سعودی عرب کی سالمیت کے خلاف ہے، پاکستان

خلیج اردو

15 ستمبر 2020

اسلام آباد: پاکستان نے یمن کے معاملے پر سعودی عرب سے اظہار یکجہتی کی ہے۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ دنوں میں حوثی باغیوں کی طرف سے میزاٸل اور ڈرون حملے سعودی عرب کی سالمیت کے خلاف ہیں۔۔ سعودی عرب کے دفاعی اقدامات کی وجہ سے کٸ معصوم جانیں بچیں جو قابل تعریف ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے بیرونی جارحیت کے خلاف حق حفاظت کی حمایت کرتا ہے ۔ پاکستان یمن کے معاملے پر تمام فریقین کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2216 کے مطابق پرامن مذاکرات شروع کرنے پر زور دیتا ہے۔ہم اتحادیوں کی جانب سے یمن کی سالمیت کے لئے کیے گئے اقدامات کو سراہتے ہیں۔ تاہم اس پر مناسب ردعمل نہ آنا قابل افسوس ہے۔

 

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کو یمن میں مارب کے شہر میں حوثی باغیوں کے حالیہ فسادات پر گہری تشویش ہے۔ ہمیں خدشہ ہے کہ اگر مارب میں اس تنازع نے شدت اختیار کی تو اس سے بڑے پیمانے پر انسانی جانوں کا ضیاع ہو گا ۔ یہ اس علاقے کیلئے مزید خطرات کا باعث ہوگا جہاں پہلے ہی ان فسادات کے سبب بے شمار انسانی جانیں ضاٸع ہوچکی ہیں اور بہت سے لوگ زخمی اور لاکھوں کی تعداد میں بے گھر ہوچکے ہیں ۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم تمام فریقین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ تنازعات کے حل کیلئے، محاذ آرائی ختم کر کے، اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں، سنجیدہ مذاکرات کا راستہ اختیار کریں ۔ پاکستان جنگ کے بجائے مساٸل کے پرامن حل پر یقین رکھتا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button