پاکستانی خبریںعالمی خبریں

پاکستان اور بوسنیا کے درمیان غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کا معاہدہ

خلیج اردو: پاکستان اور بوسنیا کے درمیان غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کا ایک معاہدہ طے پا گیا ہے۔
بوسنیا ہرزیگوینیا کے صدر شفیق دظفروک دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچے اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کی۔
ملاقات میں بوسنیا میں موجود 3000 غیر قانونی پاکستانی تارکین وطن کی واپسی کا معاہدہ طے پایا۔
بوسنیا کے صدر نے بتایا کہ ان کے ملک میں 23 فیصد غیر قانونی تارکین وطن کا تعلق پاکستان سے ہے۔
دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ دینے پر بھی بات چیت ہوئی۔ اس وقت پاکستان اور بوسنیا کے درمیان تجارتی حجم محض 45 لاکھ ڈالر ہے۔ پاکستان نے بوسنیا کے سفارتکاروں کو تربیت فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی۔
دونوں رہنماوٗں کے درمیان ملاقات میں خطے کی صورتحال پر بھی بات ہوئی۔ وزیر اعظم عمران خان نے یورپ میں بڑھتی ہوئی اسلام دشمنی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے اس معاملے کو باہمی بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
عمران خان نے کہا کہ آزادیٗ رائے کے اظہار کی آڑ میں پیغمر اسلام کی توہین کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button