پاکستانی خبریںعالمی خبریں

پاک بحریہ کا سطح سمندر اور فضا سے اینٹی شپ میزائلز فائرنگ کا کامیاب تجربہ۔ترجمان پاک بحریہ

خلیج اردو: پاک بحریہ نے آج سطح سمندر اور فضا سے اینٹی شپ میزائلز فائرنگ کا کامیاب تجربہ کرلیا جو سطح سمندر اور فضا سے فائرنگ کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں پاک بحریہ کے جنگی بحری جہاز، ہوائی جہاز اور ہیلی کاپٹر نے کامیابی سے اپنے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔

ترجمان کیمطابق میزائلز فائرنگ کا شاندار مظاہرہ پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں اور حربی تیاریوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
نیول چیف نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔
پاک بحریہ کے جوان اور آفیسرز ملک کی سمندری سرحدوں اور بحری اثاثوں کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ اسی سلسلے میں آج پاکستان نے جو تجربہ کیا ہے اسکے مطابق یہ میزائل انتہائی خطرناک تصور کیا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button