پاکستانی خبریں

دو بہنوں کو اغوا کے بعد 6 دنوں تک اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ، دکھی ماں پولیس اسٹیشن پہنچ گئی

خلیج اردو
27 اکتوبر 2020
فیصل آباد: پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے شہر فیصل آباد کے نواحی علاقے میں دو بہنوں کو اغواء کرکے انہیں مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔

متائثرہ لڑکیوں کی عمریں 15 اور 17 سال ہیں۔ متائثرہ بچیون کی ولادہ کے مطابق دونوں بیٹیوں کو مختلف مقامات لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ 6 دنوں تک 15 افراد نے ان کی بیٹیوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

والدہ کی درخواست پر درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ دونوں بیٹیوں کو 11 ستمبر کو گھر سے اغواء کیا گیا اور نشہ آور مشروب پلا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا یا گیا۔ جبکہ ایف آئی آر کے متن کے مطابق تین ملزمان نے بڑی بہن کو فیصل آباد کے ایک مکان میں رکھ کر جب کہ دو ملزمان نے چھوٹی بہن کو گوجرانوالا لے جا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیوز اور تصاویر بھی بناتے رہے۔

والدہ کے مطابق غریبت کی وجہ سے وہ وکیل کا خرچہ برداشت نہیں کرسکتی اور انہوں نے قانونی کارروائی نہیں کرنا چاہی مگر اغواکار انہیں اب بھی تنگ کرتے ہیں اور انہیں فون کرکے دھمکاتے ہیں۔

دوسری طرف پاکستانی میڈیا کے مطابق لڑکی کی والدہ نے پولیس کو بتایا ہے کہ ان کی بالائی منزل پر رہائش پذیر افراد نے دونوں بہنوں کے اغواء میں مدد کی۔ پولیس نے لڑکیوں کے اغواء اور مبینہ زیادتی میں ملوث ہونے کے الزام میں 3 خواتین سمیت 15 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

پاکستان میں خواتین سے زیادہ کے واقعات میں تیزی آرہیہے، حالیہ دنوں میں ایک خاتون کو موٹروے پر ان کے بچوں کے سامنے انہیں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا جس نے ملک بھر میں غم و غصے کو بڑھا دیا تھا۔

اس حوالے سے سول سوسائیٹی نے کافی جگہوں پر احتجاج کیا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button