پاکستانی خبریںعالمی خبریں

عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ سے پہلے وزیر اعظم عمران خان جیت کیلئے پراعتماد

خلیج اردو
اسلام آباد : پاکستان میں وزیر اعظم عمران خان کو اعتماد ہے کہ پارلیمنٹ میں ان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک ناکام ہو جائے گی۔ انہوں نے قوم گزشتہ رات پی ٹی آئی کے ممبران قومی اسمبلی کے اعزاز میں عشایئے سے خطاب میں اس اعتماد کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ امریکہ نے مقامی سیاستدانوں کی مدد سے ان کے خلاف سازش کی ہے اور یہ جانتے ہوئے بھی کہ میرے خلاف سازش ہورہی ہے، میرا ساتھ نہ دینے والے غداری کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیسے لے کر ضمیر بیچنے والوں سے کہوں گا کہ آپ نے مجھے دفائدہ پہنچایا ہے۔ اچھا ہوا آپ لوگ چلے گئے اور میری پارٹی صاف ہوگئی۔ دوبارہ سے آپ لوگوں کے ساتھ ہاتھ تک نہیں ملاؤنگا۔

وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں اپوزیشن کے امیدوار برائے وزیر اعظم شہباز شریف پر طنز کی اور کہا کہ جو شیروانی تیار کرکے بیٹھا ہے، اس کے ہاتھ میں وزارت اعظمی کی لکیر نہیں۔

عمران خان نے کہا کہ میں ایک کھلاڑی ہوں اور میں آخری بال تک کھیلوں گا۔ ہارتا وہی ہے جو ہار مان لے اور میں ہار نہیں مانوں گا۔ اچھے کی امید ہے اور یہاں سے خیر نکلے گی۔

دوسری طرف اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان نے دوہزار چودہ میں جس طریقے سے اپنا دھرنا ختم کیا تھا، ان پر تو غداری کا مقدمہ ہونا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ اگر اس طرح کے معاملات میں پڑ جائیں گے تو ملک بدحال ہوگا۔انہوں نے الزام لگایا کہ شکست تسلیم کرنے کے بجائے عمران خان قوم کو تقسیم کررہے ہیں۔

Source: Khaleej Times

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button