پاکستانی خبریںعالمی خبریں

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ٹیکس اہداف برقرار رکھنے پر اتفاق

خلیج اردو: پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان ٹیکس اہداف برقرار رکھنے پر اتفاق ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں سال عوام پر ٹیکسوں کا مزید بوجھ نہیں ڈالا جائے گا، 30 جون 2021 تک 4963 ارب روپے کا ٹیکس ہدف برقرار رہے گا۔

ٹیکس اہداف کے حصول کے لیے انتظامی، انفورسمنٹ اقدامات کیے جائیں گے، رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کا وصولیوں کا ہدف حاصل کرلیا جائے گا۔

پانچ ماہ میں ایف بی آر نے ٹیکسوں کے مقررہ اہداف حاصل کرلیے ہیں اور ایف بی آرکی ٹیکس وصولیاں اہداف سے زیادہ رہی ہیں۔

ایف بی آر نےمالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں گراس ریونیو 1773 ارب روپےاکھٹا کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جولائی سے نومبر تک 1688 ارب روپے کا ٹیکس وصول کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button