پاکستانی خبریں

پاکستان آرمی چیف تعلقات میں کشیدگی کم کرنے سعودی عرب کا دورہ کرینگے

پاکستان کے فوجی سربراہ قمر جاوید باجوہ اتوار کو کشیدگی کم کرنے کے لئے سعودی عرب کا دورہ کریں گے پاکستان کے وزیر خارجہ نے مسلم اکثریتی کشمیر میں بھارت کے اقدامات کی مذمت کرنے میں ناکامی پر مملکت سے ناراضگی کا اظہار کیا تھا

خلیج اردو –    اس معاملے پر 5 اگست کو  پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا تھا کہ اسلام آباد خود اسلامی کانفرنس کا اجلاس طلب کرے گا۔ اس کو او آئی سی کی سعودی عرب کی قیادت کو چیلنج کرنے کے طور پر دیکھا گیا ،

خلیج ٹائمز  کے رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ  اس بیان سے  اس نے ایک اتحادی کو ناراض کردیا جو پاکستان کے سب سے بڑے قرض دہندگان میں ترسیلات زر کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  نے اپنے بیان میں سعودی عرب کو مخاطب کرکے کہا تھا کہ ،  امت مسلمہ  اس معاملے کے حل میں ایک کردار اد کرنے کے لیے اپ سے توقع کررہی ہے

اگرچہ سعودی عرب نے قریشی کے تبصروں پر باضابطہ طور پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے ، لیکن مقامی اطلاعات کے مطابق مملکت پاکستان کے لئے مالی اعانت واپس لینا شروع کر رہی ہے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button