پاکستانی خبریں

وقت آگیا ہے کہ بھارت اور پاکستان کو امن کی طرف بڑھنا چاہیے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

 

خلیج اردو آن لائن:

پاکستانی فوج کے  سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو جموع کشمیر کے دارینا مسئلے کو با وقار اور پر امن طریقے سے حل کرنا چاہیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جنرل باجوہ کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کو "اس انسانی المیہ کا منطقی حل کرنا چاہیے”۔

جنرل باجوہ نے گریجویشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ انکا ملک دو طرفہ احترام اور پرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ ہر طرف امن کے لیے ہاتھ بڑھایا جائے۔

پاکستانی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ "پاکستان ایک امن پسند ملک ہے جس نے علاقائی اور بین الاقوامی امن کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں”۔

تاہم، انکا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم اپنی امن پسندی کو اپنی کمزوری سمجھنے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے۔  اور افواج پاکستان ہر قسم کے خطرے سے نمٹنے کے مکمل طور پر تیارہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button