پاکستانی خبریں

پاک فوج کا سیکورٹی فورسز کے خلاف آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک، ایک سیکورٹی اہلکار نے جام شہادت نوش کی

خلیج اردو

راولپنڈی: دہشتگردوں کے خلاف پاک فوج کی کارروائیاں جاری ہے۔ صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی  فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن کیا جس میں 5 دہشتگرد مارے گئے۔

 

افواج پاکستان کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے جھلر الگاد میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔ سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ سکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا، فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق  ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا، مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے

 

فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران جنوبی وزیرستان کا 25 سال سپاہی ناصر خان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگیا، علاقے سے ممکنہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کیلئے سرچ آپریشن بھی کیا گیا ۔علاقہ مکینوں نے دہشتگردوں کے خلاف پاک فوج کا ساتھ دینے کے عزم کو دہرایا ہے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button