پاکستانی خبریںعالمی خبریں

پاکستان میں شعبہ ایوی ایشن کے افسر کو ایئر پورٹ کے حدود میں گدھا گاڑی پارکنگ کی اجازت درکار ہے؟

خلیج اردو
اسلام آباد : پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ایک ملازم نے جمعہ کے روز اپنے ادارے کے سربراہ کو ایک خط لکھا ہے جس میں حکومت کی جانب سے ایندھن کی قیمتوں کے استعمال کو دبے الفاظ میں تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

خط میں میں حالیہ اضافے کے بعد اسے ذاتی ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کے قابل نہ ہونے کے بعد ایک گدھا گاڑی کو کام پر لانے کی اجازت مانگی گئی ہے۔

سی اے اے کے ڈائریکٹر جنرل راجہ آصف اقبال کو لکھے گئے خط میں ان کا کہنا ہے کہ وہ 25 سال سے سروس میں ہیں اور اب اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کام کر رہے ہیں، موجودہ مہنگائی نے نہ صرف غریبوں بلکہ متوسط طبقہ کی بھی کمر توڑ دی ہے۔

انہوں نے درخواست کی کہ سی اے اے کے پارکنگ میں گدھا گاڑی لانے کی اجازت دی جائے کیونکہ اس مہنگائی میں ایجنسی نے ٹرانسپورٹ کی سہولت کو روک دیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے ذاتی ٹرانسپورٹ استعمال کرنا ناممکن ہو گیا ہے۔ التجا ہے کہ مجھے اپنی گدھا گاڑی کو ایئرپورٹ لانے کی اجازت دیں۔

تاہم ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا کہ اسٹفا کے ہر ممبر کو جہاں فیول الاؤنس ملتا ہے وہاں پک اینڈ ڈراپ اور پبلک ٹرانسپورٹ میٹرو کی سہولت بھی دی گئی ہے۔

ترجمان سیف اللہ کا کہنا تھا کہ درخواست صرف ایک میڈیا ہائیپ بنانے کی کوشش ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان میں پیٹرول کی قیمت فی لیٹر 209.86 اور ڈیزل کی قیمت فی لیٹر 204.15 لیٹر فی یونٹ ہوگی۔

Source: Gulf Today

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button