پاکستانی خبریں

کیپٹن صفدر کی گرفتاری میں مریم نواز کی چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا، وکلاء بار کونسل

خلیج اردو
22 اکتوبر 2020
عاطف خان خٹک
اسلام آباد: پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار کا کیپٹن ر صفدر کی گرفتار پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ مشترکہ اعلامیہ میں کہا کہ رپورٹس کے مطابق ایجینسیوں نے آئی جی سندھ کو اغوا کیا۔ آئی جی سندھ پولیس کو کیپٹن ر صفدر کو گرفتار کرنے کیلئے مجبور کیا گیا

پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری میں مریم نواز کی چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا ۔۔ اسلام اور ہمارے کلچر میں خواتین کا تقدس پامال کرنے کی ممانعت ہے ۔۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت سندھ حکومت کو ختم کرنا چاہتی ہے ۔ اسٹیبلشمنٹ نے ہمیشہ جہموریت کیخلاف اقدام کیے ۔۔ ہماری اسٹیبلشمنٹ نے ماضی سے سبق حاصل نہیں کیا ۔

اعلامیہ میں بھی کہا گیا کہ تمام اداروں کو اپنے دائرہ اختیار میں رہنا چاہئے ۔ اس طرح کے اقدامات سے ملک کبھی ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا ۔ اسٹیبلشمنٹ کو قانون کے دائرے میں رہ کر کام کرنا چاہئے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button