پاکستانی خبریں

پاکستان میں سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر سوشل میڈیا عارضی طور پر بند کر دیا گیا

 

خلیج اردو آن لائن:

جمعے کے روز پاکستان میں تحریک لبیک پاکستان کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران ملک بھر میں سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر سوشل میڈیا عارضی طور پر بلاک کر دیا گیا۔

پاکستانی ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے ایک اعلی عہدیدار نے خبررساں ادار رائٹرز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ "امن و عامہ کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے متعدد سوشل میڈیا ایپس تک عوامی رسائی کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے”۔

خیال رہے کہ پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کو اس وقت، واٹس ایپ، فیس بک، یوٹیوب، اور ٹوئیٹر تک رسائی میں مشکل پیش آ رہی ہے۔

خیال رہے کہ اسی ہفتے تحریک لبیک پاکستان کے امیر کو گرفتار کیے جانے کے بعد ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا جو متشدد ہوتا گیا۔ اس احتجاج کے دوران ٹی ایل پی کے کارکنان کی جانب سے سیکیورٹی نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر بھی تشدد کیا گیا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button