پاکستانی خبریں

اسلام آباد پولیس نے اپنے رویے پر معافی مانگ لی

خلیج اردو
یکم مارچ 2021
عاطف خان خٹک

اسلام آباد : پاکستان کے شہر اقتدار میں کیپٹل پولیس کے ایک اہلکار کی جانب سے بزرگ شہری سے صفائی والا کپڑا خرید کر پیسے نہ دینے والے بزرگ شہری سے پولیس نے معافی مانگی ہے۔

بزرگ شہری کندھے پر مختلف چیزیں رکھ کر فروخت کررہا تھا کہ ایک پولیس کانسٹبل نے انہیں اشارہ کیا اور جب بزرگ شہری ان کے پاس آیا تو اس سے ایک صفائی والا کپڑے لے کر بنا پیسے دیئے چلا گیا۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی مشہور ہوئی اور پولیس نے سوشل میڈیا کی جانب سے تنقید کے بعد شہری سے معافی مانگ لی۔

اس حوالے سے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں اسلام آباد پولیس کے ایڈیشنل ایس پی آپریشن فرحت عباس کاظمی نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے ایچ 8 میں پیش آنے والے واقع پر ایس ایس پی آپریشنز عبدالشکور نے بزرگ شہری کو دفتر بلا کر ان سے معذرت کی ہے۔

فرحت عباس کاظمی نے کہا ہے کہ پولیس ایسے کسی رویے کو برداشت نہیں کرے گی ۔

تاہم ایک صحافی انس ملک نے اس پر تنقید کرتے ہوئے پوچھا ہے کہ جس انداز میں ایس ایس پی صاحب بیٹھے ہیں اس سے لگ تو نہیں رہا کہ انہیں کوئی شرمندگی ہے۔

انہون نے پوچھا ہے کہ معذرت کیلئے کوئی کسی کو دفتر بلاتا ہے؟ کیا ایسا ہوتا ہے کہ کوئی آپ سے ناراض ہو اور آپ ان کو اپنے گھر بلائیں ؟ ایسا باقی کیسز میں نہیں ہوتا جب معذرت کرنی ہوتی ہے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button