پاکستانی خبریںعالمی خبریں

پاکستان نے تاریخ رقم کردی ، سپریم کورٹ کیلئے پہلی خاتون جج کی تعیناتی کی منظوری دیدی

خلیج اردو
اسلام آباد : پاکستان نے ایک مرتبہ پھر وہ اعزاز حاصل کر لیا جو دنیا مین کسی بھی اکثریتی مسلمان آبادی والے ملک کے پاس نہیں ہے۔ پاکستان میں سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ کیلئے ایک خاتون جج کی تعیناتی کردی گئی ہے۔

پاکستان کی آزادی کے بعد سے اب تک 75 سالوں میں پہلی مرتبہ یہ ہوا ہے۔ جمعرات کو 55 سالہ عائشہ ملک کی بطور پہلی خاتون جج کی تقرری کی اجازت دی گئی ہے۔

اس حوالے سے حکومتی رکن ملائکہ بخاری نے ٹویٹر پر اسے خوش آئیند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کی تاریخ میں اہم اور فیصلہ کن موڑ ہے۔

اس حوالے سے رکنی کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں پانچ ووٹ ان کی ہمایت اور چار ووٹ مخالفت میں پڑے۔ کمیشن کا اجلاس پاکستان کے چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں ہوا۔

جوڈیشل کمیشن نے معاملہ حتمی منظوری کے لیے پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیا۔ستمبر 2021 کے جوڈیشل کمیشن اجلاس میں جسٹس عائشہ ملک کو نام کی منظوری نہیں ہو سکی تھی۔

جسٹس قاضی فائز عیسی، جسٹس مقبول باقر ،جسٹس سردار طارق اور پاکستان بار کونسل کے نمائندہ نے اس تعیناتی کی مخالفت کی۔

کمیشن نے ججز تعیناتی کیلئے طریقہ کار وضع کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیا جہاں کمیٹی میں ججز اور پاکستان بار کونسل کی بھی نمائندگی ہوگی۔

اس حوالے سے سپریم کورٹ کے باہر وزیر قانون فروغ نسیم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب کو مبارک ہو، پارلیمانی کمیٹی سے منظوری کے بعد پاکستان کی پہلی خاتون جج تعینات ہوں گی۔پانچ چار کے تناسب سے جسٹس عائشہ ملک کی تعیناتی کی سفارش ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ اعداد و شمار کے لحاظ سے دیکھیں تو مختلف ممالک میں خواتین ججز کی تعداد 33 سے 50 فیصد ہے۔ مخالفت میں کس نے ووٹ دیا یہ نام نہیں لوں گا۔چیف جسٹس، جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس ر سرمد جلال، میں نے اور اٹارنی جنرل نے حق میں ووٹ دیا۔

اس حوالے سے اسلام آباد میں موجود وکیل اور انسانی حقوق کی کارکن امان مزاری نے کہا کہ عائشہ ملک کی قابلیت پر اعتراض نہیں لیکن اس تعیناتی کیلئے میرٹ کو پامال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ جج کی جنس کو غلط استعمال کرکے اس کا استحصال کیا گیا۔ اس حوالے سے وکلاء اور دیگر باڈیز نے اس کی مخالفت بھی کی ہے تاہم حکومتی جماعت کے اکثریتی ممبران نے اس کی ہمایت کی ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button