پاکستانی خبریں

پاکستانی عدالت نے امریکی صحافی ڈینیئل پرل کے قتل میں گرفتار ملزم عمر شیخ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا

 

خلیج اردو آن لائن:

پاکستان کے صوبہ سندھ کی ہائی کورٹ نے جمعرات کے روز امریکی صحافی ڈینیئل پرل کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم کی رہائی کا حکم دے دیا۔

2002 میں امریکی صحافی ڈٰینیئل پرل کے قتل میں گرفتار کیے جانے والے ملزم احمد عمر سعید شیخ کے وکیل نے بتایا کہ سندھ ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں ستمبر میں دیے گئے سپریم کورٹ کے فیصلے کو ختم کرتے ہوئے عمر سعید شیخ کی رہائی کا حکم دے دیا ہے۔

سپریم کورٹ نے ستمبر میں اپنے فیصلے میں حکم دیا تھا کہ جب تک عمر شیخ کی بریت کی درخواست عدالت میں زیر سماعت ہے تب تک اسے حراست میں رکھا جائے گا۔

تاہم، آج سندھ ہائی کورٹ نے احمد عمر شیخ کی رہائی کا حکم دے دیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے سندھ ہائی کورٹ عمر شیخ کو ان پر  لگے قتل کے الزام سے بھی بری قرار دے چکی ہے۔ جس کے بعد ڈینیئل پرل کی فیملی اور حکومت پاکستان کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے خلاف سپریم کورٹ سے روجوع کیا گیا تھا۔

سپریم کورٹ اپیل پر سماعت کر رہی ہے اورسماعت دوبارہ آغاز 5 جنوری سے ہوگا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button