پاکستانی خبریں

پاکستان میں کرونا وائرس کیسز میں کمی عوامی، تجارتی اور تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ

حکومت کی جانب سے اختیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایت ورنہ جرمانہ اور بندش کا سامنا کرنا ہوگا

(خلیج اردو ) پاکستان میں کرونا وائرس کا خطرہ ٹل گیا عوامی، تجارتی اور تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا گیا۔حکومت کی جانب سے اختیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایت ورنہ جرمانہ اور بندش کا سامنا کرنا ہوگا۔

پاکستان میں مجموعی طور پر کرونا وائرس کے 2 لاکھ 80 ہزار کیسز سامنے آئے جبکہ 6 ہزار سے زیادہ اموات واقع ہوئی ۔

نیشنل ٹاسک فورس کے چیر مین اسد عمر نے گزشتہ روز پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں معاشی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام ہوٹل ریستوران عوامی اور تجارتی مراکز کو کویڈ 19 سے بچاو کے تدابیر کی ہدایت کے ساتھ 10 اگست کو کھولا جارہا ہے ۔

اسد عمر نے کہا کہ تعلیمی ادارے 15 ستمبر تک کھولے جائینگے کیونکہ ابھی سیشن ختم ہوا ہے نئے سیشن کے شروع سے ہی یونیورسٹیوں اور کالجوں کو کھولا جائے گا ۔

پاکستان میں کویڈ 19 کے خلاف اپنائی گئی پالیسی کامیاب ہوتی نظر آئی ہے جس کی وجہ سے کرونا وائرس کے کیسز میں نمایا کمی دیکھنے کو ملی ہے ۔ روزانہ کے حساب سے کیسز کم ہوئے ہے جبکہ ٹسٹنگ کے مقدار کو بھی بڑھایا گیا ہے ۔

پاکستان میں سنیما گھروں عوامی پارکس اور پبلک ٹرانسپورٹ کو دوبارہ کھولا جارہا ہے جس کا مقصد معیشت کو مزید نقصان سے بچانا ہے ۔

Source: Gulf Today

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button