
خلیج اردو
اسلام آباد : بھارتی ریاست کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں مسلمان طالبات کے حجاب پر مبینہ پابندی پاکستان نے شدید مذمت کی ہے۔ اس سلسلے میں بھارتی ناظم الامور کو پاکستان کے دفتر خارجہ میں طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کروایا گیا ہے۔
پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار کی جانب سے میڈیا کو جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ خواتین کے خلاف مذہبی بنیاد پر جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مسلمان خواتین کو غیرانسانی، شیطانی مہم کے ذریعے سے ہراساں کیا جا رہا ہے۔ ہندوستان میں بڑھتی مذہبی عدم برداشت، منفی تصورات ، مذبی بنیاد پر امتیازی سلوک پر بی جے پی قیادت کی خاموشی اور ہندتوا حامیوں کے خلاف کوئی کارروائی نہ ہونا تشویشناک ہے۔
پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی حکومت کرناٹک میں خواتین کی ہراسگی کے مرتکب افراد کو کیفرکردار تک پہنچائے۔ اقوام متحدہ، او آئی سی سمیت عالمی برادری بھارت میں تشویشناک اسلامو فوبیا کا نوٹس لیں۔