پاکستانی خبریں

پاکستان ایک بار پھر ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے میں ناکام

 

خلیج اردو آن لائن:

پاکستان ایک بار پھر فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ سے باہر نکلنے کی کوشش میں ناکام رہا، ایف اے ٹی ایف کا کہنا ہے اسلام آباد اسکی "مانیٹرنگ ” کی فہرست میں برقرار رہے گا۔

یاد رہے کہ ایف اے ٹی ایف ایک بین الاقوامی تنظیم ہے جو منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی اعانت کے خاتمے کے لئے عالمی کوششوں کو مربوط کرتی ہے۔

اطلاعات کے مطابق ایف اے ٹی ایف نے کہا کہ پاکستان نے نمایاں پیشرفت کی ہے اور اپنی پوزیشن کو بہتر بنانے کے لئے 27 میں سے 26 سفارش کردہ اقدامات پر بڑی حد تک کام کیا ہے۔

ایف اے ٹی ایف کے صدر ڈاکٹر مارک پلیر نے ایک پریس کانفرنس میں کہا "پاکستان کو ابھی بھی مالی دہشت گردی سے متعلق ایکشن پلان پر توجہ دینے کی ضرورت ہے جس کا تعلق اقوام متحدہ کے نامزد دہشت گرد گروہوں کے سینئر رہنماؤں اور کمانڈروں کی تحقیقات اور ان کے خلاف کارروائی سے ہے”۔

ڈی لسٹنگ کے عمل کی مزید وضاحت کرتے ہوئے پلیئر نے کہا کہ اصل ایکشن پلان پر آخری بقیہ اقدام  پر عمل کرنےکے بعد بھی  ڈی لسٹنگ نہیں ہوسکے گی کیونکہ متوازی ایکشن پلان بھی دیا گیا تھا۔

تاہم، نگران تنظیم نے ہیٹی، مالٹا، فلپائن اور جنوبی سوڈان کو جمعہ کے روز "گرے  لسٹ” میں شامل کیا۔ اس ساتھ ہی ایف اے ٹی ایف کے زیر نگرانی ممالک کی کل تعداد 22 ہوگئی ہے۔

Source: Gulf Today.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button