پاکستانی خبریںمتحدہ عرب امارات

یو اے ای حکام کے ساتھ پاکستانیوں کو درپیش ویزوں کے مسائل پر بات کروں گا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

 

خلیج اردو آن لائن:

پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا جمعے کے روز کہنا تھا کہ وہ اپنے دورہ یو اے ای دوران پاکستانیوں کو یو اے ای ویزوں کے اجراء میں درپیش مسائل کے حوالے سے یو اے ای اعلی عہدیداروں کےساتھ بات چیت کریں گے۔

خیال رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ دورے پر 17 دسمبر سے یو اے ای میں موجود ہیں۔ جس کے دوران وہ یو اے ای کے اعلی عہدیداروں اور پاکستانی کمیونٹی کے افراد کے دوران ملے۔

جمعے کے روز ابوظہبی میں میڈیا بریفنگ کے دوران شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ”میں آج یو اے ای کے اٹیلیجنس چیف کے ساتھ ملیں گے ویزوں کے حوالے مسائل پر بات چیت کروں گے”۔

شاہ محمود قریشی دونوں ممالک کے درمیاں تعلقات کی مضبوطی کے لیے یو اے ای کے دورے پر ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button