پاکستانی خبریںعالمی خبریں

پاکستان اور بیرون ملک سونے کی کمپنی کے درمیان اربوں ڈالر کا معاہدہ طے پا گیا

خلیج اردو
اسلام آباد : پاکستان نے ایک غیر ملکی فرم کے ساتھ عدالت سے باہر معاہدہ کیا ہے جس نے 11 بلین ڈالر کے جرمانے معاف کرنے اور 2011 سے رکے ہوئے کان کنی کے منصوبے کو بحال کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

حکام کے مطابق حکومت پاکستان، حکومت بلوچستان اور بیرک گولڈ کارپوریشن آف کینیڈا کے درمیان ریکوڈک معاہدے پرطے پا گیا۔ بیرک گولڈ کمپنی کے صدر مسٹر مارک برسٹو نے ریکوڈک معاہدے پر دستخط ہوگئے۔

تقریب میں وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلٰی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نےشرکت کی۔ وزیر اعظم عمران نے بیرک گولڈ سے کامیاب معاہدے پر بلوچستان حکومت کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدے کے تحت بلوچستان میں 10 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی ۔ معاہدے سے 8 ہزار ملازمتیں پیدا ہونگی اور ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

مسٹر خان نے کہا ہے کہ یہ سرمایہ کاری بلوچستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کا آغاز کرے گی اوربلوچستان میں عام شہریوں کا معیار زندگی بدل جائے گا۔

وزیراعظم نے بلوچستان کے عوام کے لیے شفاف اور سازگار معاہدے کے لیے مذاکراتی ٹیم کی کوششوں کو سراہا۔ وزیراعظم سے بیرک گولڈ کارپوریشن کے وفد نے ملاقات کی ۔ پاکستان میں کینیڈین ہائی کمشنر وینڈی گلمور بھی موجود تھیں۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر حماد اظہر اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ پریس کانفرس کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین نے ریکوڈک ذخائر کے سلسلے میں ایک نئے معاہدے کی تفصیلات بتائیں،وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ہم یہ معاہدہ نہ کرتے تو 11 ارب ڈالر جرمانہ لگ جانا تھا،کینیڈین مائننگ کمپنی بیرک گولڈ معاہدے کے تحت 10 ارب ڈالر خرچ کرے گی، معاہدہ ففٹی پرسنٹ شیئرز پر ہے، جب کہ پچیس فی صد شیئر بلوچستان کو ملے گا، یہ شیئربلوچستان کے عوام کے لیے تحفہ ہے۔

وزیر توانائی حماد اظہر نے بتایا کہ بیرک گولڈ پاکستان کی مائننگ میں داخل ہورہی ہے معاہدہ مزیدجامع بنانےکیلئےپارلیمنٹ،سپریم کورٹ میں بھی پیش ہوگا۔نئے معاہدے کے تحت25فیصد حصہ وزارت پیٹرولیم اور پی پی ایل کا ہوگا۔ریکوڈک کایہ صرف ایک حصہ جسے دریافت کیاگیا باقی رقبہ اس سے زیادہ ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان اب ایمرجنسی نہیں بلکہ تعمیر وترقی کا میدان بنے گا اور یہ معاہدہ صوبے کو دنیا بھر سے جوڑ دے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ریکوڈک میں بہترین معاہدہ کرکے وسائل کا تحفظ کیا گیا ہے، ہم وزیراعظم اور آرمی چیف کے مشکور ہیں کہ انہوں نے ہماری تلخ باتوں کو برداشت کیا۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button