پاکستانی خبریںعالمی خبریں

پاکستان کے پاس فروری 2021 تک کا ٹائم، بقایا چھ سفارشات پر عملدرآمد تک پاکستان بدستور گرے لسٹ میں ہی رہے گا

خلیج اردو: منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی امداد کی روک تھام کے عالمی ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کو بدستور زیرِ نگرانی یعنی ‘گرے لسٹ’ میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ادارے کے صدر کا کہنا ہے کہ اگرچہ پاکستان 27 میں سے 21 سفارشات پر عمل کر رہا ہے لیکن بات یہاں ختم نہیں ہوتی اور اسے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔

ایف اے ٹی ایف کے مطابق اب پاکستان کو فروری 2021 تک ان تمام سفارشات پر عمل کرنے کا وقت دیا گیا ہے جن پر تاحال کام نہیں ہو سکا۔

اس بات کا فیصلہ ادارے کے تین روزہ اجلاس میں کیا گیا جو جمعے کو اختتام پذیر ہوا۔ کورونا کی وبا کی وجہ سے یہ اجلاس آن لائن منعقد کیا گیا تھا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایران اور شمالی کوریا کو بلیک لسٹ میں ہی رکھا جائے گا جبکہ ادارے کی سفارشات پر مکمل عملدرآمد کے بعد آئس لینڈ اور منگولیا کو گرے لسٹ سے نکال دیا جائے گا۔

اجلاس کے دوران پاکستان کے حکام کی طرف سے دہشتگردی میں ملوث گروہوں کے خلاف اب تک کی جانے والی کارروائی اور انھیں معاشی مدد فراہم کرنے والے اداروں اور افراد کے خلاف کی جانے والی کارروائی کا بھی جائزہ لیا گیا

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button