پاکستانی خبریں

پاکستان میں بڑے پیمانے پر سیلاب کی تباہ کاریاں : بلوچستان، پنجاب اور خیبرپختونخوا سب سے زیادہ متائثر، بلوچستان کا روڈ ریل نیٹ ورک ملک سے منقطع

خلیج اردو
اسلام آباد :پاکستان کے بیشتر حصوں میں حالیہ سیلاب اور شدید بارشوں کی وجہ سے بلوچستان کو باقی پاکستان سے ملانے والے تمام سڑکوں اور ریلوے نیٹ ورکس کا رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوچستان کو سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا سے ملانے والی تقریباً تمام شاہراہیں اور ریلوے کا رابطہ منقطع ہے کیونکہ صوبے میں سیلاب نے تباہی مچا دی ہے۔

شدید سیلاب کے باعث کوئٹہ کراچی ہائی وے کا رابطہ گزشتہ ہفتے سے معطل ہے۔

پنجاب کو بلوچستان سے ملانے والے ڈیرہ غازی خان کے مقام پر فورٹ منرو پر ٹریفک کی روانی بھی بدستور معطل ہے۔

علاوہ ازیں بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں بڑے پیمانے پر سیلاب نے علاقے کی سڑکیں اکھاڑ دیں جس سے ٹریفک معطل ہو گئی۔

ضلع شیرانی میں درازندہ کے پہاڑوں میں مٹی اور زمینی کٹاؤ کی وجہ سے بلوچستان کو کے پی سے ملانے والا سڑکوں کا نیٹ ورک بھی بند ہو گیا۔

بلوچستان کی صوبائی حکومت نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ اپنی حفاظت کے لیے گھروں میں رہیں اور ان علاقوں کو خالی کر دیں جو سیلاب کی زد میں آ سکتے ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button