پاکستانی خبریںعالمی خبریں

عمران خان کے ہٹائے جانے کے بعد نئے وزیر اعظم کیلئے کاغزات نامزدگی آج جمع ہوگی

خلیج اردو
دبئی : پاکستان میں عمران خان کو وزارت اعظمی کے ذریعے ہٹائے جانے کے بعد اب نئے قائد ایوان کیلئے کاغذات نامزدگی کا مرحلہ آج ہوگا۔

نئے قائد ایوان کا انتخاب کل پیر کو ہو گا جس کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس کل دو بجے منعقد ہو گا اور اسے حوالے سے نئے قائد ایوان کےلئے کاغزات نامزدگی اج دو بجے اسمبلی سیکریٹریٹ سے حاصل کئے جاہیں گے اور تین بجے جمع ہوں گے۔

نئے وزیر اعظم کے انتخاب کےلئے شہباز شریف کے مقابلے میں اتحادی جماعتوں کی طرف سے کسی امیدوار کے کاغذات نامزدگی جمع نہیں ہوں گے۔تحریک عدم اعتماد کی ووتنگ کی شیٹ صدر مملکت کو بھجوا دی گئی ہے۔

ووٹنگ شیٹ پر مستفی سپیکر اسد قیصر کے دستخطوں سے بھجوائی گئی ہے۔

قومی اسمبلی میں ووٹنگ کے دوران اپوزیشن نے عمران خان کے خلاف ایک سو چوہتر اراکین کی حمایت سے تحریک عدم اعتماد کامیاب بنائی۔

عمران خان وزارت اعظمی سے ہٹائے جانے کے بعد فی الحال خاموش ہے اور انہوں نے کوئی بیان نہیں دیا لیکن انہون نے جمعہ کی رات قوم سے خطاب میں کہا تھا کہ اتوار کو وہ سڑکوں پر نکلیں اور احتجاج کریں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button