پاکستانی خبریںعالمی خبریں

افسوسناک خبر : کراچی میں بم دھماکے کے دوران ایک شخص ہلاک ، 13 زخمی ہو گئے

خلیج اردو
کراچی : پاکستان کے سب سے بڑے شہری اور معاشی حب کراچی میں دھمالہ سے ایک شخص ہلاک اور تیرہ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق جمعرات کو جنوبی شہر کراچی میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز کو لے جانے والی ایک وین کو سڑک کنارے نصب بم نے نشانہ بنایا۔

مقامی پولیس کے سربراہ سجاد خان کے مطابق حملہ شہر کے صدر محلے میں ہوا۔ دھماکے کے بعد فوری طور پر کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم کراچی میں حالیہ برسوں میں کئی عسکریت پسندانہ حملے ہوئے ہیں۔

امدادی کارکنوں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

سجاد خان نے بتایا کہ دھماکے کی شدت کی وجہ سے کئی کاروں کو نقصان پہنچا ۔ پولیس چیف نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں اور صرف اتنا کہا کہ زخمیوں میں سیکورٹی فورسز کے دو ارکان بھی شامل ہیں۔

پاکستان کا گنجان شہر کراچی جو اپنے ریستورانوں اور کاروباری مراکز کیلئے جانا جاتا ہے ، وہاں سے متعلق ایسی خبر سے تشویش کی لہر پیدا ہوئی ہے۔

ذرائع ابلاغ پر جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس متائثرہ گاڑی کا معائنہ کررہے ہیں۔

پچھلے مہینے بھی کراچی میں ایک خودکش حملے میں جامعہ کراچی میں اساتزہ کو نشانہ بنایا گیا تھا جہاں چینی زبان پڑھانے والوں کو ایک خاتون خودکش حملہ آور نے دھماکے سے اڑایا۔

پاکستان میں ایک علیحدگی پسند کالعدم جماعت نے ایک واقعے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button