پاکستانی خبریںمتحدہ عرب امارات

پاکستان: کراچی سمیت ملک کے چار بڑے ایئر پورٹس پر یو اے ای جانے والے مسافروں کے لیے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت فراہم کر دی

 

خلیج اردو آن لائن:

ایمریٹس ایئر لائن کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے یو اے ای آنے والے مسافروں کے لیے پاکستان کے چار بڑے ایئرپورٹس پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔ یہ ٹیسٹ پرواز سے 4 گھنٹے پہلے کیا جاتا ہے جس کا مقصد کورونا کی جانچ کرنا ہے۔

ایمریٹس کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ ایئر پورٹ پر قائم کیے گئے ریپڈ ٹیسٹ سنٹر نے 11 اگست سے کام شروع کر دیا ہے جبکہ پشاور اور اسلام آباد ایئر پورٹس پر قائم سنٹروں نے 13 اگست سے کام شروع کر دیا ہے۔ جبکہ کراچی ایئر پورٹ پر قائم کی گئی سہولت 14 اگست سے کام شروع کرے گی۔

ایمریٹس کیجانب سے یہ تفصیل ایک مسافر کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں فراہم کی گئی ہیں۔

جبکہ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قائم کی رپیڈ پی سی آر ٹیسٹ لیبارٹری 14 اگست بروز ہفتے سے کام شروع کر دے گی۔

یاد رہے کہ اس علاوہ یو اے ای حکام کی جانب سے تارکین وطن کی واپسی کے لیے عائد باقی تمام شرائط پر عمل کرنا ہوگا۔ جیسا کہ دبئی کے رہائشیوں کو دبئی واپس آنے کے لیے GDRFA سے اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا اور ان کے پاس روانگی سے پہلے کورونا کے پی سی آر ٹسیٹ کی منفی رپورٹ ہونی ضروری ہے۔ یہ ٹیسٹ پرواز سے پہلے 48 گھںٹوں کے دوران یو اے ای حکومت کی جانب سے منظور شدہ لیبارٹری سے کروایا گیا ہو۔

Source: Gulf Today.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button